بااختیار نوجوان تنظیم کا پہلا اجلاس سرہوٹیاں میں منعقد

بااختیار نوجوان تنظیم کا پہلا اجلاس سرہوٹیاں میں منعقد

کھوئی رٹہ : بااختیار نوجوان تنظیم (یوتھ امپاورمنٹ آرگنائزیشن) کا پہلا اجلاس راجہ اسرار ہاؤس، سرہوٹیاں میں منعقد ہوا، جس کی صدارت قیوم راجہ نے کی۔

اجلاس میں مقامی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں نے شرکت کی، جس میں سیکرٹری بلال معیدین نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

 قیوم راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کی بااختیاری صرف تعلیمی ڈگریوں سے ممکن نہیں، بلکہ اس کے لیے عملی ہنر اور مہارتیں بھی ضروری ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان تحریر و تقریر میں مہارت حاصل کریں اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے مؤثر انداز اپنائیں۔ ان کے مطابق دانش، اتحاد اور وسائل تک رسائی بااختیاری کی بنیادی شرائط ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں احمد اسرار، احمد ضمیر، راجہ احمد علی خان، منشی طاہر، پروفیسر طارق، عدنان راجہ اور انضمام راجہ شامل تھے، جبکہ بیرون ملک مقیم اراکین گل نواز علی (آسٹریلیا)، راجہ بابر خان (دبئی)، نعمان بشیر (اسپین)، عثمان ریاست (دبئی)، احسن یعقوب (پرتگال) اور انیق عارف (برطانیہ) نے ورچوئل شرکت کی۔

تمام شرکاء نے نوجوانوں کی بااختیاری کے لیے کام جاری رکھنے اور تنظیم کو مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*