کھوئی رٹہ : ختمِ بخاری شریف کی بابرکت تقریب کا انعقاد یکم فروری کو ہوگا

کھوئی رٹہ : وادی بناہ کی معروف دینی درسگاہ الجامعۃ الکوثر للبنات، کھوئیرٹہ میں یکم فروری بروز اتوار درسِ نظامی کے عظیم الشان مرحلے ختمِ بخاری شریف کی روح پرور اور بابرکت تقریب منعقد کی جائے گی۔

اس مبارک موقع پر صحیح بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس معروف مبلغۂ اسلام (ادارۃ المصطفیٰ انٹرنیشنل، گوجرانوالہ پاکستان) کی فاضلہ عالمہ دیں گی، جن کے علمی و دعوتی بیان سے طالبات اور حاضرینِ محفل مستفید ہوں گے۔

تقریب کے دوران شعبۂ حفظ القرآن اور شعبۂ درسِ نظامی کی کامیاب طالبات کو ان کی شبانہ روز محنت، علمی استقامت اور دینی خدمات کے اعتراف میں ردائے فضیلت پہنائی جائے گی۔

آخر میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کی فلاح اور دینی اداروں کی ترقی کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔ ادارہ ہٰذا کی انتظامیہ نے اہلِ علاقہ اور دینی ذوق رکھنے والے حضرات و خواتین سے شرکت کی اپیل کی ہے

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*