کھوئی رٹہ : جموں کشمیر انٹرنیشنل کمیٹی فار پولیٹیکل پرزنرز نے حکومت پاکستان اور گلگت بلتستان سے سیاسی بنیادوں پر قید دو طلباء رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر قیوم راجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہے دو سرکردہ طلبا رہنماؤں – دیامیر استور ڈویژن قراقرم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر کامریڈ شاکر علی اور اسی تنظیم کے مرکزی وائس چیئرمین کامریڈ بابر کو مقامی حکام نے گرفتار کر کے بلاجواز حراست میں لے لیا ہے۔
ان کا واحد "جرم” طلباء کے حقوق، تعلیم تک رسائی، اور پاکستان کے آئین اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی کنونشنز کے تحت ضمانت دی گئی سماجی اور سیاسی آزادیوں کے تحفظ کے لیے پرامن طریقے سے آواز اٹھائی ہے۔ طلباء کے ان نمائندوں کی حراست آزادی اظہار، انجمن اور پرامن اجتماع کے بنیادی حق کی واضح خلاف ورزی کی عکاسی کرتی ہے۔ پر امن انداز میں حق کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں کسی کو جیل ڈالنے کے بجائے حکومت کو انکے جائز مطالبات پر توجہ دینی چائیے ۔
راز ٹی وی اردو