پیر منور حسین بادشاہ سرکار ؒ کی دینی خدمات یاد رکھی جائینگی:صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی

پیر منور حسین بادشاہ سرکار ؒ کی دینی خدمات یاد رکھی جائینگی: صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی

لاہور: تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے مرکزی صدر صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے آستانہ عالیہ، نقشبندیہ گھمگھول شریف کوہاٹ کے سجادہ نشین اور حضرت خواجہ زندہ پیر صاحب ؒ کے جگر گوشہ حضرت پیرمحمد منور حسین شاہ المعروف پیر بادشاہ صاحب سرکار ؒ کے وصال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.

آستانہ عالیہ محمدیہ، صدیقیہ، چادریہ، لاثانیہ پر حضرت پیر بادشاہ سرکار ؒ کے درجات کی بلندی کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوے صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے کہاکہ حضرت پیرمحمد منور حسین شاہ المعروف پیربادشاہ سرکار ؒ کی دینی و روحانی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، حضرت پیربادشاہ سرکار ؒ نے اپنی ساری زندگی شریعت محمد ی ؐ کی پاسداری، فروغ قرآن و سنت، دین حق کی سربلندی اور روحانیت کے فروغ میں گزاری.

علامہ پیر الطاف حسین نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہاکہ پیربادشاہ سرکار ؒ نے اپنے اخلاق و کردار سے لاکھوں دلوں میں حضور نبی کریم ؐ کے عشق و محبت کی شمع روشن کی، پیر جنید احمد نقشبندی نے کہا کہ حضرت پیر بادشاہ سرکار ؒ نے ہمیشہ عشق محمدیؐ اور حقیقی روحانیت کے فروغ کیلئے فقید المثال کردار ادا کیا، تقریب سے صاحبزادہ طہور احمد صدیقی، صاحبزادہ طاہراحمد صدیقی، صاحبزادہ احمد علی صدیقی سمیت دیگر مقررین نے بھی پیر محمد منور حسین شاہ المعروف پیربادشاہ سرکار ؒ کی دینی و روحانی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا، تقریب کے اختتام پر بارگاہ خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی کریم ؐ میں درودوسلام کے نذرانے اور پیر محمد منور حسین شاہ المعروف پیربادشاہ سرکار ؒ کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*