پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈی ( آئی ایس سی ایس) کی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں پر سراپا احتجاج
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں سوشیالوجی کے فیکلٹی ممبران نے انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر کے خلاف بدانتظامی اور بد عنوانی پر احتجاج کیا۔ فیکلٹی ممبران نے احتجاج کرتے ہوئے مالی بے ضابطگیوں، انتظامی مسائل جیسےمعاملات میں بیرونی مداخلت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
فیکلٹی کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ "ڈائریکٹر روبینہ اکثر سوشیالوجی فیکلٹی ممبران کے ساتھ بدتمیزی کرتی ہے اور فیکلٹی میٹنگز کے منٹس ہمیشہ من گھڑت ہوتے ہیں۔
پروفیسرز نے ڈائریکٹر کی جانب سے مسائل کے حل تک احتجاج جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔