مائیگرنٹ ریسورس سینٹر لاہور اور انسپائر پاکستان کی جانب سے محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن

لاہور : مائیگرنٹ ریسورس سینٹر نے ضلع لاہور تحصیل شالیمار میں محفوظ اور قانونی ہجرت پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ ۔سیشن کا مقصد لوگوں کو بیرونِ ملک ملازمت،تعلیم یا رہائش کی غرض سے ہجرت کے حوالے سے مستند معلومات فراہم کرنے کے علاوہ غیر قانونی ہجرت اور اس سے جڑے خطرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

سیشن میں افغان مہاجرین نے خصوصی شرکت کی ۔ سیشن میں ایم آرسی کاؤنسلر جویریہ سلطان کا کہنا تھا کہ اگر ہجرت کا ارادہ ہو تو ہمیشہ قانونی ہجرت کا انتخاب کریں اور اپنی جان و مال کی حفاطت کریں۔ زیادہ تر لوگ ہجرت کا انتخاب بہتر مستقبل کے حصول کے لیے کرتے ہیں، اورتحقیق کے مطابق غیرقانونی ہجرت کواپنانے کی بنیادی وجہ مستند معلومات کا فقدان ہے، زیادہ تر لوگوں کا یہ خیال ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت کے ذریعے اپنے پسندیدہ ملک باآسانی، کم پیسوں میں اور جلد پہنچ جائیں گے جبکہ سچائی اسکے برعکس ہے۔

ایم آر سی کونسلر نے بتایا کہ ایم آرسی ان آگاہی سیشن کا انعقاد پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں کررہا ہے تاکہ لوگوں کو قانونی اور محفوظ ہجرت کے بارے میں تمام معلومات مفت فراہم کی جاسکے۔ فیلڈ کوارڈنیٹر انسپائر پاکستان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پہ خوشی ہے کہ ایم آر سی نے افغان مہاجرین کے لۓ یہ سیشن منعقد کیا۔ اس سیشن سے افغان مہاجرین خاص طور پہ نوجوان لوگوں کو ہجرت کے مناسب اورقانونی طریقوں سے آگاہی ملی ہے۔ انتہائ اچھے طریقے سے انعقاد پر ایم آر سی کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ شرکاء نے بھی معلومات کو بہت مفید قرار دیا۔اور ایم آرسی کی کاوششوں کو سراہا۔

ایم آرسی پاکستان کے بارے میں
مائیگرنٹ ریسورس سنٹر 2016 میں بیرون ِ ملک جانے والے خواہشمند افراد کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد میں وزارتِ سمندر پارپاکستانی و ترقی و انسانی وسائل اور لاہور میں محکمہ لیبر وانسانی وسائل، حکومتِ پنجاب کی سرپرستی میں قائم کیا گیا۔ایم آرسی، انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمینٹ کا ایک ذیلی ادارہ ہے اور اس کی مالی معاونت یورپی یونین کر رہی ہے۔ ایم آرسی بیرون ِ ملک جانے کے خواہشمند افراد کو ہجرت سے متعلق تمام معلومات اور رہنمائی مفت فراہم کرتا ہے،تاکہ وہ بیرونِ ملک جانے کے لیے بہتر اور محفوظ فیصلہ کرسکیں۔ ذاتی مشاورت،روانگی سے قبل معلوماتی سیشن، تعلیم و فنی اداروں کے ذریعے آگاہی پروگرام کا انعقاد کرنا اسکی بنیادی خدمات میں شامل ہے

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*