وزراء اہنا کام کریں اور اداروں کو اپنا کام کرنے دیں۔۔ قیوم راجہ

کھوئی رٹہ: حریت پسند رہنماء قیوم راجہ نے کہا ہے کہ ہم عرصہ دراز سے دیکھ رہے ہیں کہ ازاد کشمیر کے وزراء اپنے اپنے محکموں پر توجہ دینے کے بجائے ریاستی اداروں کے افسران کی زمہ داریاں ادا کر رہے ہیں یا تھانے کچہری کی سیاست کر رہے ہیں جو انکی شایان شان نہیں۔ اس وجہ سے ادارے کمزور اور انتظامی معاملات مشکل اور پیچیدہ ہو رہے ہیں۔ جمہوریت میں عوام کی اسانی کے لیے اختیارات نچلی سطح تک منتقل اور تقسیم کیے جاتے ہیں تاکہ عام ادمی کو بھی اداروں تک رسائی حاصل ہو لیکن جب اختیارات مرکزی حکومت اپنے پاس رکھ لے تو عام ادمی بے بس ہو اور جمہوریت کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا اکثر دیکھا گیا کہ سرکاری اداروں پر جب سیاسی دبائو نہیں ہوتا تو وہ بہتر انداز میں عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ قیوم راجہ نے کہا ہے کہ اداروں کے افسران کو بھی چائیے کہ وہ عزت نفس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاستدانوں کو اپنے اختیارات میں مداخلت نہ کرنے دیں۔ جو افسر ایسا کرے گا وہ عوام کی نظروں میں ضرور مقام پائے گا جس کی ایک تازہ مثال کوٹلی سے تبدیل کیے جانے والے ایس،ایس پی میر محمد عابد ہیں جنہوں نے کوٹلی سے واپس مظفرآباد جانا پسند کیا لیکن ناجائز مداخلت قبول نہیں کی۔ ان کی قبل از وقت اور بلا،وجہ تبدیلی پر کوٹلی کی عوام نے سخت احتجاج کیا ہے۔ اگر اداروں کے سربراہان اپنے فرائض میں مداخلت کو چیلنج کریں گے تو جلد یا بدیر حالات بہتر ہو سکتے ہیں

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*