حریت پسند رہنما قیوم راجہ کا آزاد جموں کشمیر بنک کی ٹیم کو خراج تحسین

کھوئی رٹہ: حریت پسند رہنما قیوم راجہ نے آزاد جموں کشمیر بنک کو شیڈول بنک کا درجہ دلوانے کی راہ ہموار کرنے پر بنک کے صدر و چیف ایگزیکٹو شائد شہزاد میر اور انکی پوری ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں کہا کہ ازاد کشمیر بنک کو شیڈول بنک کا درجہ دلوانا ریاستی عوام کی دیرینہ خوائش تھی جو بے شک دیر سے لیکن اب پوری ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ اسلام اباد میں ازاد کشمیر بنک کی شاخ کھولنا خوش ائند ہے لیکن شاخیں بیرون ملک بھی ہونی چائیں کیونکہ دنیا بھر میں کشمیریوں کی بھاری تعداد محنت مزدوری کر ریی ہے.

صرف برطانیہ میں پاکستانی پاسپورٹ پر جانے والے تارکین وطن کی 70 فی صد کا تعلق ازاد کشمیر سے ہے۔ قیوم راجہ نے کہا ہے کہ ازاد کشمیر میں انٹرنیشنل ائر پورٹ بھی ضروری ہے کیونکہ پاکستان کے سارے ہوائی اڈے ازاد کشمیر کے لوگوں کو بہت دور پڑتے ہیں۔ انکی سیکورٹی بھی ایک سنگین مسئلہ ہے۔ حالیہ سالوں میں وطن واپسی کے موقع پر بے شمار لوگ پاکستان سے ازاد کشمیر اتے ہوئے قتل ہو چکے ہیں۔

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*