فکش رائٹر شاہد کاظمی کی کتاب "آغاز سفر، سو لفظوں کی سو کہانیاں” مکمل

اسلام آباد: فکشن رائٹنگ ایک مشکل لیکن ایک دلچسپ صنف ہے۔ پاکستان میں اس وقت اچھا فکشن لکھا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار فکشن رائٹر اور کالم نگار سید شاہد عباس کاظمی نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افسانچہ یا فکشن کی ہی ایک جہت محدود الفاظ کا فکشن بھی ہے۔ محدود الفاظ کے فکشن کے حوالے سے ہی سید شاہد عباس کاظمی کی پہلی کتاب "آغاز سفر، سو لفظوں کی سو کہانیاں” حال ہی میں مکمل ہوئی ہے جس کی تقریب رونمائی جلد متوقع ہے۔

سید شاہد عباس کاظمی کالم نگاری سے وابستہ ہیں اور سو لفظوں کی کہانیاں بھی لکھ رہے ہیں۔ ان کی پہلی کتاب ان ہی کہانیوں پر مشتمل ہے۔ کتاب کے حوالے سے مکمل معلومات تقریب رونمائی میں ہی سامنے آئیں گی لیکن ایک سوال کے جواب میں شاہد کاظمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سو لفظوں کی کہانیوں کے حوالے سے سید مبشر علی زیدی ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں اور ان کی ہی تقلید شاہد کاظمی نے اس صنف میں کی ہے۔

سو لفظوں کی کہانی کا خاصہ یہ گردانا جاتا ہے کہ موضوع کوئی بھی ہو اس کا احاطہ صرف سو الفاظ میں کیا جاتا ہے اور پاکستان میں یہ صنف تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں اس وقت پچاس اور بیس لفظوں کی کہانیاں بھی لکھی جا رہی ہیں۔

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*