طالبان حکومت اسلامی طرز حکومت کی بہترین مثال قائم کر رہی ہے، قیوم راجہ

طالبان حکومت اسلامی طرز حکومت کی بہترین مثال قائم کر رہی ہے، قیوم راجہ

کھوئی رٹہ: جموں کشمیر پبلک ڈپلومیسی کے چیئرمین قیوم راجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کی طالبان حکومت اسلامی طرز حکومت کی بہترین مثال قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جہاں حکمران حاکم کے بجائے خادم ہیں جسکی ایک تازہ مثال یہ ہے کہ برف باری سے بند راستوں کو گورنر خود صاف کر رہے ہیں ۔ طالبان حکومت کے ججوں اور دیگر اعلی عہدیداروں کو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرتے دیکھا گیا جس کا پاکستان اور آزاد کشمیر میں تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ۔

قیوم راجہ اور صغیر قمر افغانسان کی طالبان حکومت کے ایک نمائندہ قاری معلم کے ساتھ کابل میں

قیوم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں حضرت ابو بکر صدیق کی سادگی اور حضرت عمر کے طرز حکمرانی کی مثالیں صرف تقریروں میں دی جاتی ہیں جبکہ افغانستان کی طالبان حکومت اس کا عملی نمونہ پیش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسلمان حکمرانوں کو افغانستان کی طالبان حکومت کی تقلید کرنی چاہیے اور اس کے ساتھ سفارتی و اقتصادی تعلقات بحال کر کے اس کو کامیاب بنانے کی کوشش میں مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ تعلیمی نظام کو بھی پوری طرح بحال کر سکے۔

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*