انتخابات کا انعقاد کسی بھی جمہوری ملک کا حسن ہوتا ہے، قونصل جنرل لبرلینڈ پاکستان

لاہور: پاکستان میں 16ویں عام انتخابات جمعرات 8 فروری 2024 کو ہو رہے ہیں اور 128 ملین رجسٹرڈ ووٹرز دنیا کی پانچویں سب سے زیادہ آبادی والے ملک کی اگلی حکومت کا فیصلہ کریں گے۔

لبرلینڈ کے پاکستان میں تعینات قونصل جنرل فیصل بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ایک حقیقی جمہوری ملک میں آگے بڑھنے کا ایک مثبت راستہ ہے۔ انتخابات کے ذریعے نئی منتخب پارلیمنٹ پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز جیسے کہ سیاسی و معاشی عدم استحکام، کرپشن، دہشت گردی، ناخواندگی، غربت، بے روزگاری، زائد آبادی، توانائی اور قرضوں کے بحران سے نمٹنے کے قابل ہو گی۔

پاکستان اور لبرلینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے عزت مآب نے کہا کہ ہم نئی آنے والی منتخب حکومت کے ساتھ قریبی ورکنگ ریلیشن شپ کے خواہشمند ہیں۔ لبرلینڈ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے سفارتی اور کاروباری تعلقات قائم کرے۔

لبرلینڈ پاکستان کو اس کی مکمل صلاحیتوں سے پردہ اٹھانے اور ترقی اور خوشحالی کی جانب تیزی لانے میں مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہتا ہے.

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*