ماہ فروری مقبول بٹ شہید کے نام سے منسوب۔ بابائے قوم کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے عزم کا اظہار
ماہ فروری مقبول بٹ شہید کے نام سے منسوب۔ بابائے قوم کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے عزم کا اظہار

ماہ فروری مقبول بٹ شہید کے نام سے منسوب۔ بابائے قوم کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے عزم کا اظہار

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے سیزفائرلائن کے دونوں اطراف سے ریاست جموں کشمیر کے ہر دلعزیز قومی رہنما و تہاڑ جیل میں محبوس پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک کو موجودہ تحریک آزادی کا روحِ رواں قرار دیتے ہوئے اُن جیسے قدآور عوامی سیاسی رہنما کے ساتھ روا بھارتی انسانیت سوز و غیرجمہوری رویہ مہذب دنیا کے لئے کُھلا چیلنج ہے۔ لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک سمیت بھارت کے قید خانوں میں محبوس دیگر اسیران کی قیمتی جانیں بچانے اور اُن کی فوری و غیرمشروط رہائی کو ممکن بنانے کے لئے اقوام عالم بالخصوص انسانی حقوق کے اداروں سے مداخلت کی اپیل کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان کی صدارت میں گذشتہ روز منعقد جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے اعلی پالیسی و بااختیار فیصلہ ساز ادارے سپریم کونسل کے آن لائن اجلاس میں دنیا بھر سے موجود ممبران نے کیا۔ اجلاس میں پارٹی کے وائس چیئرمین و چیئرمین پالیسی اینڈ پلاننگ کمیٹی حافظ محمد انور سماوی، وائس چیئرمین خواجہ سیف الدین، وائس چیئرمین سلیم ہارون، وائس چیئرمین ذاہد حسین (بیلجیم، یورپ)، سفارتی شعبے کے سربراہ پروفیسرراجہ ظفر خان (برطانیہ)، مرکزی چیف آرگنائزر صابر گُل (برطانیہ)، مرکزی سیکریٹری مالیات خواجہ منظور احمد چشتی، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل جاوید حنیف، مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار محمد انور خان، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری مالیات حافظ ممتاز احمد (قطر)، ممبر سپریم کونسل و صدر آزاد کشمیر گلگت بلتستان زون ساجد صدیقی، ممبر سپریم کونسل و صدر نارتھ امریکہ زون محمد حلیم خان (نیو یارک، امریکہ) اور ممبران سپریم کونسل خواجہ پرویز اقبال، عبدالمجید بٹ، مزمل حق عادل (فرانس)، اعظم ضیاء، سردار محمد سلیم خان آفتاب (الریاض، سعودی عرب)، ملک اسلم، طارق شریف (برطانیہ)، سردار محمد ابراھیم خان ایدووکیٹ (برطانیہ)، سردار جمشید خان اور راقم شریک رہے جبکہ صدر برطانیہ زون لیاقت لون اور صدر یورپ زون ملک مشتاق پاشا نے بحیثیت مبصر شرکت کی۔

سنٹرل انفارمیشن آفس سے جاری تفصیلی بیان کے مطابق سپریم کونسل نے ریاست جموں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور بھارت کی موجودہ انتہاء پسند حکومت کی جانب سے جملہ حریت پسند اسیران بالخصوص محمد یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں بارے سفارتی سطح پر آگہی مہم کو تیز تر کرتے ہوئے یورپ میں ایک کانفرنس کے انعقاد کے فوری بعد برطانیہ میں بھی ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا، جن میں ممبران پارلیمنٹ اور انسانی حقوق و سول سوسائٹی سے وابستہ اہم نمائندگان کے علاوہ مقامی سیاستدان، سینئر صحافی اور ریاست کی مختلف جماعتوں کے رہنما مدعو کئے جائیں گے۔ سفارتی سطح پر تحریک آزادی کو موئثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لئے پارٹی نے برطانیہ میں مقیم کشمیری نژاد برٹش نوجوانوں کی ایک اہم کانفرنس کی میزبانی کا بھی فیصلہ لیا، جس کے وقت اور جگہ کا تعین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ زون کرے گا۔

ترجمان کے مطابق سپریم کونسل نے ماہ فروری کو بابائے قوم محمد مقبول بٹ شہید کے نام سے منسوب کرتے ہوئے ۱۱ فروری شہید کا چالیسواں (۴۰ واں) یوم شہادت نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے عزم کا اظہار کیا۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی قیادت نے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں عوام سے ۲۶ جنوری (یوم جمہوریہ ہند)، ۹ فروری (یوم شہادت افضل گورو) اور ۱۱ فروری (یوم شہادت مقبول بٹ) کے ایام پر مکمل ہڑتال کی اپیل کرتے ہوئے ریاست بھر میں بالخصوص آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں عوامی اجتماعات جبکہ برطانیہ، امریکہ اور برسلز سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں بھارتی سفارتخانوں کے سامنے احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا، جن میں مقبول بٹ شہید کی قربانی اور نظریات و افکار پر رہنما روشنی ڈالتے ہوئے مظاہرین بھارت سے شہید مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کی اجساد خاکی کی واپسی کا مطالبہ دہرائیں گے جنہیں آزادی مانگنے کی پاداش میں بھارت نے غیر قانونی انداز میں بالترتیب ۱۱ فروری ۱۹۸۴ اور ۹ فروری ۲۰۱۳ ء کو پھانسی دے کر شہید کیا اور اُن کے اجساد خاکی بجائے ورثاء کے حوالے کرنے کے تہاڑ جیل کے احاطے میں ہی دفن کیا۔ سپریم کونسل کے فیصلے کے مطابق برطانیہ میں ۱۱ فروری کے روز منعقد ہونے والا احتجاجی مظاہرہ برٹش کشمیری کمیونٹی کے زیر اہتمام ہوگا، جس میں کشمیری مرد و خواتین اور بچوں سمیت برطانیہ میں مقیم تحریک آزادی کے حمایت میں کھڑے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے غیر کشمیریوں کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

( ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*