لاہور: عظیم پنجابی شاعر، اسکالر اور پروفیسر علی ارشد میر کی یاد میں، پروفیسر علی ارشد میر فاؤنڈیشن اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر نے میر پنجابی میلہ 2023 PILAC میں منایا۔ یہ میلہ دو دن پر مشتمل تھاجس میں مختلف ادبی سیشنز ہوۓ ۔
میلے کے پہلے روز نمایاں سیشنز میں پنجاب کا بورژوازی اور پرولتاریہ لکھاری،
میڈیا سامراج اور پنجابی مصنف،
سفرنامہ تاریخ اور آہنگ کا ظہور،
علی ارشد میر کا پنجاب کا شاعرانہ کولاژ،
پنجابی اتحاد کا سیاسی اور لسانی پہلو،
افتتاحی تقریب "میلہ اکھراں دا” از طالب جتوئی، کلاسز نیشنلزم اور پنجابی فلموں اور گانوں کا مستقبل ہوۓ ۔مختلف ادبی کیٹیگریز کے لیے پروین سجل، صابر علی صابر، عمران سحر حمید رازی، ڈاکٹر نگہت خورشید، ڈاکٹر ایوب، اقبال بھیل، نیلم احمد بشیر کو میر ایوارڈ سے نوازا۔ پہلے دن کی اہم خصوصیت لال بینڈ کی پرفارمنس اور فوک نائٹ تھی جہاں علی عمران۔ شوکت، احمد علی اور حسنین علی نے پرفارمنس سے حاضرین کو مسحور کر دیا اور بعد ازاں تنویر اور علی عباس کی ڈانس پرفارمنس نے بھی رات کو محظوظ کیا۔
میلے کے دوسرا روز جس میں علم و ادب اور مادری زبان پنجابی سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ شائقین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دو روزہ میلے کے دوسرے دن پنجابی زبان و ادب اور اس کے تاریخی تناظر و موجودہ تعلیمی نظام میں پنجابی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف ادبی نشستیں ہوئیں جس میں حمید رازی نے نوبل انعام یافتہ لکھاریوں کے پنجابی تراجم پر گفتگو کی جبکہ معروف پنجابی عوامی شاعر ظہور حسین ظہور کی یاد میں ایک نشست کا اہتمام ہوا جس میں وارث انصاری اور ظہیر حسین ظہور نے ظہور حسین ظہور کی شاعری اور عوامی رنگ پر گفتگو کی۔ کہانی دربار کی صدارت الیاس گھمن نے کی اسکے علاوہ معروف فنکار علی اعجاز کے فلمی سفر پر بھی ڈاکٹر ابرار ، الطاف حسین اور دیگر شرکاء نے گفتگو کی۔ میلے میں لاہور شہر اور پنجاب کی دھرتی کے کونے کونے سے مہمان اور شائقین نے بھرپور شرکت کی۔ 31 دسمبر 2023 میلے کے انعقاد کا آخری دن کل پنجابی مشاعرہ کا بھی انعقاد ہوا جس میں ملک بھر کے نامور شعراءراجہ صادق اللہ،نعیم ارشد، صابر علی صابر، ڈاکٹرصغٰری صدف،صفیہ حیات، نصیر، عاصم پڈھیار، مشتاق قمر، وارث انصاری،افضل ساحر وغیرہ شریک ہوئے۔ ابھرتے نوجوان گلوکار و قوال بلال نے پنڈال میں رونق لگائی غلام عباس کھگہ نے علی ارشد میر کی کافی سے رنگ باندھاجبکہ آخر میں ندیم عباس نے صوفی رقص سے حاضرین کی داد بٹوری۔ پنجابی زبان سے محبت کرنے والوں نے میلے کے انعقاد پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔