کھوئی رٹہ : محکمہ امور دینیہ کے زیر اہتمام ضلعی سطح پر ہونے والے سالانہ مقابلہ جات میں الجامعۃ الکوثر للبنات کھوئیرٹہ اور مرکزی دارالعلوم گلزار مدینہ اندرلہ کٹیڑہ کی ہونہار طالبات نے حسن نعت میں ضلعی کوٹلی میں پہلی، حسن قرات میں دوسری پوزیشن اور حفظ میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشنز اپنے نام کر کے والدین اساتذہ اور ادارے کا نام روشن کیا ۔ یہ اعزاز پانے والی خوش نصیب طالبات عائشہ خالق، صدف ادریس، ارینہ انصر ، عرج مظہر اور سدرہ یونس ہیں جنکو اسناد ملنے پر مزکورہ اداروں کے ایم ڈی بابو محمد صادق اور جملہ سٹاف نے مبارک باد پیش کی۔
انہوں دعایہ تقریب میں بچیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّٰہ پاک طالبات کے علم ،عمل اور عمر میں مزید اضافہ فرمائے ۔