کھوئی رٹہ: حریت پسند رہنما اور یہومن رائٹس کمیشن آزاد کشمیر قیوم راجہ نے وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت بند کر کے میرٹ اور معیار کو تقویت دیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ اداروں کے اندر سیاسی تعیناتیوں کے بجائے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مالک افسران کو کام کرنے کا موقع دیں۔
یہ بات انہوں نے ڈویثنل ڈائریکٹر نسواں میرپور محترمہ رشیدہ خانم کو جبری طور ہر قبل ازوقت ریٹائر کر کے مردانہ ڈائریکٹر کو اضافی چارج دینے کے حوالے سے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایک دو بار ڈویزن آفس میں جانے کا اتفاق ہوا جہاں رشیدہ خانم کے آنے کے بعد ادارے میں کافی بہتری محسوس کی گئی۔ قیوم راجہ نے کہا محکمہ تعلیم سب اداروں کی ماں ہے۔ تعلیمی نظام ٹھیک ہو گا تو باقی ادارے بھی بہتر ہوں گے۔
انہوں نے کہا قومی ادارے حکومتی و ریاستی استحکام کی بنیاد و ضامن ہے اور اداروں کی مضبوطی کا دارومدار باصلاحیت افسران پر ہے۔ اس لیے انہیں سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔