تین جون کو امام خمینی کی برسی پر قیوم راجہ کا خراج عقیدت

کھوئی رٹہ: جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنئیر رہنما اور جموں کشمیر پبلک ڈپلومیسی کے چیئرمین قیوم راجہ نے گزشتہ صدی کے سب سے بڑے اسلامی انقلابی لیڈر حضرت آیت اللہ خمینی کے یوم وفات پر تین جون کو ایرانی سفارت خانہ متعین اسلام آباد کے نام ایک پیغام میں آیت اللہ خمینی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ایک فولادی قوت کے مالک تھے جنہوں نے صدیوں پرانی بادشاہت سے ایرانی عوام کو نجات دلائی۔ قیوم راجہ نے کہا کہ امام خمینی کی خارجہ پالیسی لاشرقی لا غربی ہی اسلامی دنیا کے موجودہ مسائل کا حل ہے۔ امام خمینی نے مسلمانوں پر واضع کیا کہ انکی اپنی منفرد اور جداگانہ حیثیت ہے جسکو بحال کر کے دائیں اور بائیں کیمپ کے سیاسی و اقتصادی تسلط سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ قیوم راجہ نے کہا کہ مسلمان خود ایک نظریاتی عددی اور اقتصادی قوت ہیں جنکی امام خمینی کے فلسفہ سیاست کے مطابق اپنی آزادانہ پالیسی ہونی چائیے۔ انہوں کہا کہ کچھ اسلامی ممالک میں سیاسی پارٹیاں ہیں ہی نہیں جبکہ پاکستان میں سیاسی پارٹیاں ریت کا ڈھیر ثابت ہو رہی ہیں۔ کھبی ایک اور کبھی دوسری سیاسی پارٹی میں چھلانگیں مار رہی ہیں۔ اس کی نسبت ایران گزشتہ 44 سالوں سے اقتصادی پابندیوں کا شکار ہے مگر پھر بھی کسی کا اقتصادی غلام نہیں بنا جس کی بنیادی وجہ ایران کو دیا گیا امام خمینی کا سیاسی نظریہ ہے۔ جنکا کوئی نظریہ نہیں ہوتا وہ 44 سال کیا ایک دن بھی سیاسی دبائو برداشت نہیں کر سکتے ۔ قیوم راجہ نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیلنے والے پاکستانی سیاستدانوں کو ایران کے کردار سے کچھ سیکھنا چائیے۔ قیوم راجہ نے اس موقع پر ایران کی کشمیر پالیسی پر بھی اس کا شکریہ ادا کیا۔

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*