صوفی محمد صادق کا محمد فضل الحق کی زوجہ محترمہ کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت

صاحب زادہ حضرت خواجہ ریاض احمد اسلمی کا صوفی محمد صادق کی بہو اور صاحبزادہ فضل الحق کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

کھوئی رٹہ : الحاج بابو صوفی محمد صادق صاحب بانی و مہتمم مرکزی دارالعلوم گلزار مدینہ اندرلہ کٹیڑہ والجامعۃ الکوثر للبنات کھوئی رٹہ کی بہو اور سابق وائس چیئرمین علماء مشائخ کونسل آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر صاحبزادہ محمد فضل الحق نقشبندی صاحب کی زوجہ محترمہ کی اچانک وفات پر پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ حضرت خواجہ پیر صوفی ریاض احمد اسلمی صاحب سجادہ نشین دربار عالیہ شاہ پور شریف جہلم نے اظہار تعزیت اور دعا فرمائی جناب حضرت صاحب نے فرمایا کہ مرحومہ مغفورہ ایک نیک سیرت خاتون تھیں مرحومہ نے اپنی زندگی سیدہ کائنات رضی اللہ تعالی عنہا کے نقش قدم پر گزاری پیر صاحب نے مرحومہ کی سماجی اور تعلیمی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اللہ پاک مرحومہ کی کامل بخشش فرمائے اور مرحومہ کی چھوٹی چھوٹی معصوم بچیاں ہیں اللہ پاک ان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے تعزیتی ریفرنس میں خلیفہ مجاز صوفی عبدالرزاق بریڈ فورڈ یوکے خلیفہ مجاز صوفی محمد جاوید صاحب راولپنڈی خلیفہ مجاز سید حسنین شاہ صاحب اسلام آباد خلیفہ مجاز ڈاکٹر عبدالرزاق برو ٹ گا لا صوفی محمد اجمل صاحب راولپنڈی صوفی محمد رفیق صاحب راولپنڈی باباجی صوفی احسان الحق صاحب راولپنڈی صوفی عبد الغفار صوفی محمد نوید علامہ حق نواز شرازی حافظ محمد ساجد اور علامہ حافظ عدنان اور دیگر نے مرحومہ مغفورہ کو سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور تمام احباب نے الحاج بابو صوفی محمد صادق اور صاحبزادہ محمد فضل الحق نقشبندی اور ان کی پوری فیملی کے لیے دعا فرمائی کہ اللہ پاک مرحومہ کی اچانک موت پر صبر جمیل عطا فرمائے
اور اخر میں میں تمام مقررین نے الحاج بابو صوفی محمد صادق صاحب کی دینی و سماجی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*