الفلاح سکولز اور پاکستان فیڈرل یونین آف کالمنسٹ کے زیراہتمام "ایک کاپی ایک پنسل” کے عنوان سے ایونٹ

لاہور: الفلاح سکولز اور پاکستان فیڈرل یونین آف کالمنسٹ کے زیر اشتراک پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں "ایک کاپی ایک پنسل” کے عنوان سے ایک ایونٹ منعقد کیا گیا جسکا بنیادی نعرہ یہ تھا کی تعلیم ہر بچے کا حق ہے۔ اس ایونٹ کو منعقد کرنے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ سول سوسائٹی کے تعاون سے ان غریب یتیم اور نادار بچوں کیلئے ملکر پورے پاکستان میں ایسے تعلیمی ادارے قائم کئے جائیں جہاں مزدوری کرنے والے،کوڑا چننے والے،غریب یتیم اور نادار بچوں کو فنی اور نصابی تعلیم بالکل مفت فراہم کی جائے اور معاشرے کے اس طبقے کو جدید تعلیم سے آراستہ کر کے پاکستان کا فعال شہری بنایا جا سکے۔

پروگرام میں صدر پی ایف یو سی رانا علی زوہیب،جنرل سیکرٹری ویمن ونگ پی ایف یو سی اینکر پرسن سعدیہ خالد،ممبر پی ایف یو سی پروفیسر عبدالشکور ،سی ای او ایور گرین لاجسٹکس عبدالماجد ملک، مینجنگ ڈائریکٹر اقبال گارڈن شیخ خالد،سی ای او گلوری ایونٹس اینڈ پی آر عاطف انصاری،چئیرمین ایکو سکولز اسد اقبال،سی ای او النحل انڈ دی بیس رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ڈاکٹر خرم،نوجوان اینکر پرسن سعد،کینگن واٹر ہیڈ ان پاکستان ڈاکٹر نبیلہ غیور،وائس چئیرمین الفلاح سکولز مسز اورنگزیب خان،ڈائریکٹر آپریشنز الفلاح سکولز شیخ عبدالقیوم ،آر جے ایف ایم 95 ملک حافظ ممتاز،اینکر پرسن پی کے پوائنٹ احشام اللہ بیلہم،ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نوید احمد،ایڈوکیٹ ہائی کورٹ سعید چوہدری،سینئر سیلز مینجر اسٹیٹ لائف شیخ اکرم،سینئر سیلز مینجر اسٹیٹ لائف ماجد شیخ،بزنس مین امجد علی راؤ،کینگن واٹر ہیڈ ان پاکستان محمد غیور،صدر انصاف ایجوکیشن ونگ ثمن آباد فیاض صاحب،پرنسپل الفوز سکول سسٹم امجد طاہر،کوآرڈینیٹر طارق انس ہاشمی،سینئر جرنلسٹ 97 نیوز اشرف علی بھٹی،سینئر جرنلسٹ 94 نیوز یعقوب بھٹی،سنگر ناصر برلاج،ٹک ٹاکر گلفام گولڈن،صاحبزادہ امان اللہ کامیڈین پومی امان اللہ،ماڈل ہنی بابا،سنگر شیری،کامیڈین سہیل پٹاکا،سنگر سحر لال،سنگر ڈاکٹر ضیاء،سنگر ارونا،سنگر شرجیل ظفر اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

پروگرام میں میزبانی کے فرائض اینکر پرسن سعدیہ خالد اور آر جے ایف ایم 95 حافظ ممتاز ملک نے انجام دئیے۔ پروگرام کی ابتداء قومی ترانے سے کی گئی۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولؐ کی سعادت الفلاح سکول کی ایک طالبہ نے حاصل کی۔اس کے بعد الفلاح سکولز کے بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔ اس کی علاوہ سنگر ناصر برلاج،شیری،ڈاکٹر ضیاء،ارونا،شرجیل ظفر،سحر لال،بی اے شاکر گلفام گولڈن،اور کامیڈین سہیل پٹاکا نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام مشہور شاعر مصنف مرحوم امجد اسلام امجد کے نام کیا گیا۔میزبان سعدیہ خالد نے امجد اسلام امجد کا کلام پڑھ کے انکو خراج تحسین پیش کیا۔

پروگرام کو سول سوسائٹی نے بہت زیادہ سراہا اور سی ای او الفلاح سکولز اورنگزیب خان صاحب کی کاوش میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔اسکے علاوہ مخیر حضرات نے الفلاح سکولز کی مدد اور تعاون کے مختلف اعلانات بھی کئے۔
پروگرام میں الیکٹرانک ،پرنٹ،اور ڈیجیٹل میڈیا کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*