مزدور، پلمبر، کارپینٹر کوکام ملنے کے مواقع، می پلانٹ اور ماسٹر گروپ کی مفاہمتی تقریب

لاہور: می پلانٹ اور ماسٹر گروپ کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی تقریب نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس کا مقصد دونوں گروپوں میں معیاری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا

چیف ایگزیکٹو ارار گروپ ہمایوں سرور جنرل مینجر ماسٹرگروپ بلال احمدمفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے ہمایوں سرور کا کہنا تھا ہمارے سینکڑوں ملازمین بہترین سروسز فراہم کرنے کو یقینی بنا رہے ہیں اسی مقصد کے تحت اداروں کے ساتھ مفاہمت کر رہے ہیں ہم ایسے مزید اہم منصوبے بھی لارہے ہیں جن کے تحت کافی نوکریاں پیدا ہوں گی اور مزدور طبقہ بھی مستفید ہو پائے گا

تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ارار گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے حرا ارشد،عبداللہ چشتی،محمد علی بٹ و دیگر بھی شریک تھے۔

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*