قونصل جنرل فیصل بٹ کی جانب سے پی ایف یو سی کے نو منتخب عہدے داروں کے اعزاز میں اعشاعیہ

قونصل جنرل فیصل بٹ کی جانب سے پی ایف یو سی کے نو منتخب عہدے داروں کے اعزاز میں اعشائیہ

چیئرمین پی ایف یو سی ، مرکزی صدر، سیکرٹری جنرل، صدر سنٹرل پنجاب، صدر اسلام آباد چیپٹر کی شرکت

لاہور: قونصل جنرل لبرلینڈ فیصل بٹ کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کی 2023 کے لیے نو منتخب باڈی کے اعزاز میں قونصلیٹ آف لبرلینڈ پاکستان میں اعشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے ڈاکٹر سعید الہیٰ ، ڈاکٹر خاور ، چیئرمین پی ایف یو سی و اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ ، مرکزی صدر رانا علی زوہیب، مرکزی نائب صدور مرزا رضوان ، شہزارد روشن گیلانی، سیکرٹری جنرل مجیب الرحمن، انفارمیشن سیکرٹری محمد توصیف بٹ ، سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد وقار اسلم ، سیکرٹری سوشل میڈیا جہانزیب درانی، سیکرٹری فنانس بلال شوکت آزاد، صدر سنٹرل پنجاب ندیم شیخ ، نائب صدر راحت مصطفیٰ، جوائنٹ سیکرٹری محمد راؤف بٹ ، صدر اسلام آباد چیپٹر محمد علی، جنرل سیکرٹری وومن ونگ سعدیہ خالد ، سوشل ایکٹیوسٹ رائقہ بتول، بورڈ آف گورنرز کے ممبر و صابق صدر عبدالماجد ملک، سینئر بورڈ ممبر اخترایوب خان اور نورالہدیٰ، سینئر صحافی حسام خان درانی، محمد رضوان بٹ اور حاجی محمد نعیم اور اینکر پرسن محمد بلال نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر قونصل جنرل فیصل بٹ نے شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ اپنے خطاب میں فیصل بٹ کا کا کہنا تھا کہ لبرلینڈ آزادی صحافت پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارا موٹو بھی آزادی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ صحافت کسی بھی جمہوری ملک کا چوتھا ستون ہے اور اصل صحافت اس وقت کارآمد جب اسکو مکمل آزادی حاصل ہو۔ انکا مزید کہنا تھا کہ لبرلینڈ اور پاکستان کے تعلقات زیربحث ہیں امید ہے جلد سفارتی تعلقات قائم ہوجائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ایک لاکھ باسٹھ ہزار پاکستانی اس وقت لبرلینڈ کی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروا چکے ہیں۔ اعشائیے میں مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔

0Shares

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

0Shares