مریدکے تھانہ صدر کی حدود میں زرعی زمین پر قبضے کی کوشش، زمیندار پر بہیمانہ تشدد، پولیس خاموش تماشائی

مریدکے : تھانہ صدر کی حدود بھیانوالی میں زمیندار نفیس الرحمن اپنے کھیتوں میں کھاد اور بیج بونے میں مصروف تھا کہ اسی اثناء میں شکیل، گلفام اور شفیق وغیرہ ہمراہ درجن بھر مسلح افراد زمین پر قبضہ کرنے کی غرض سے کھیتوں میں داخل ہوئے اور زمیندار نفیس الرحمن پر بہیمانہ تشدد شروع کردیا. تشدد کے بعد زخمی زمیندار کو کھیتوں میں چھوڑ کر کھاد اور بیج بھی چوری کرکے اپنے ساتھ لے گئے.

ایس ایچ او تھانہ صدر نے مدعی پارٹی کوملنے سے انکار کرتے ہوئے زخمی زمیندار کو ہسپتال سے نتیجہ لانے کا کہہ کر ٹرخا دیا۔ تھانہ صدر میں درخواست جمع کروانے کے با وجود تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا۔

زمیندار نفیس الرحمان کی طرف سے تھانہ صدر مریدکے میں جمع کرائی جانے والی درخواست کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ بھیانوالہ خورد میں وہ اپنی زرعی زمین پر گندم کے بیج کی بوائی میں مصروف تھا کہ گلفام، شکیل اور شفیق وغیرہ نے درجن سے زائد دیگر مسلح افراد کے ہمراہ حملہ کر دیا اور مکوں،ٹھڈوں، گھونسوں اور اسلحہ کے بٹ سے اس پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اسے لہو لہان کر دیا۔

ملزمان نے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے زمین چھوڑ کر بھاگنے کا حکم دیا اور زمیندار کا بیج اور کھاد وغیرہ بھی مبینہ طور پر چوری کرکے فرار ہو گئے۔

تھانہ صدر مریدکے پہنچنے پر نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او نے’آرام کرنے’ میں مصروفیت کا پیغام دے کر ملنے سے انکار کر دیا جبکہ ماتحت عملہ نے زخمی زمیندار کو میڈیکل رپورٹ لانے کا کہہ کر ٹرخا دیا۔

زمیندار نفیس الرحمان نے میڈیکل رپورٹ کے ہمراہ مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست تھانہ صدر مریدکے میں جمع کر ادی ہے اور ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ قبضہ گروپ کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*