سید وسیم عباس کاظمی ممبر ضلعی امن کمیٹی، تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی منتخب

سید وسیم عباس کاظمی ممبر ضلعی امن کمیٹی، تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی منتخب

راولپنڈی: ممتاز قانون دان اور معروف مقرر سید وسیم عباس کاظمی ممبر ضلعی امن کمیٹی، تھانہ صدر بیرونی، راولپنڈی، منتخب ہو گئے۔ راولپنڈی کی اہم سماجی شخصیت اور معروف قانون دان سید وسیم عباس کاظمی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو اہم ذمہ داری سونپتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ممبر ضلعی امن کمیٹی، تھانہ صدر بیرونی منتخب کر لیا گیا۔

ان کا تقرر اس لیے بھی اہم ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کے لیے ان کا کردار ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔ ان کی تقرری ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضلع راولپنڈی میں محرم، میلاد اور دیگر مذہبی معاملات میں ہم آہنگی، بھائی چارہ اور اتفاق پیدا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس موقع پر سید وسیم عباس کاظمی اڈیالہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے میں امن و بھائی چارے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور ان کی کوشش ہو گی کہ مذہبی رواداری میں اضافہ ہو تا کہ معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی روش اپنا کر ہی اپنا مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذاکر ہے کہ سید وسیم عباس کاظمی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کا تعلق ایک مشہور و معروف سادات گھرانے سے ہے۔ نا صرف ان کے آبائی گاؤں اڈیالہ میں اس حوالے سے خوشی کا اظہار کیا گیا بلکہ شاہ پور سیداں اور دھاماں سیداں میں بھی ان کی تعیناتی کو ایک اچھے قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ سادات برادری اڈیالہ کے بزرگوار مرحوم سید ریاض حسین کاظمی ایڈووکیٹ اس سے پہلے اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے اور سید واصف حسین گیلانی بھی ضلعی انتظامیہ میں اہم عہدے پر رہے۔ اس لیے سید وسیم عباس کاظمی ایڈووکیٹ کی تعیناتی کو ایک انتہائی مثبت پہلو قرار دیا جا رہا ہے۔

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*