قونصل جنرل لبرلینڈ فیصل بٹ کی پشاور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، قونصل جنرل لبرلینڈ

لاہور: پاکستان میں تعینات لبرلینڈ کے قونصل جنرل فیصل بٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ایسی سرگرمی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں جس سے ملک کے امن و استحکام اور ترقی کے عمل کو نقصان پہنچے۔ لبرلینڈ ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ "ہم پاکستان اور اس کے عوام میں‌ امن، استحکام ، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں. پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں جنہیں پوری دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے”۔ انہوں نے پاکستانی حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی جامع تحقیقات کرائیں تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر ایک مثال قائم کی جائے۔

0Shares

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

0Shares