چین : آزاد کشمیر کے نوجوان بلال بٹ نے صوبائی حکومت سے انعام حاصل کرلیا

چین میں آزاد کشمیر کے نوجوان بلال بٹ کو انعام ملنے پر قیوم راجہ کی مبارکباد

کھوئی رٹہ : زرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی! ٹھل کھوئی رٹہ آزاد کشمیر کے ایک نوجوان بلال بٹ نے چین میں ایم بی بی ایس کے چوتھے سال میں ٹاپ کرنے پر چین کی صوبائی حکومت کی طرف سے مالی انعام حاصل کیا جو دس لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ہے.

حریت پسند رہنما قیوم راجہ نے اپنے پڑوسی بلال بٹ اور اس کے والدین کو بلال بٹ کی اس کارکردگی پر دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ہماری ریاست کے نوجوانوں میں زہانت کی کمی نہیں لیکن ہمارا سفارشی اور راشی نظام بالآخر ہمارے تعلیم یافتہ باصلاحیت نوجوانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ سرکاری ملازمت تو دور کی بات کسی ڈاکٹر کی ٹرانسفر بھی سفارش کے بغیر نہیں ہو سکتی جس سے تنگ آ کر انتہائی قابل ڈاکٹرز ملک چھوڑ دیتے ہیں ۔

قیوم راجہ نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت بھی بلال بٹ کے لیے انعام کا اعلان کرے اور تعلیم یافتہ باصلاحیت نوجوانوں کے لیے انسینٹیو طے کرے تاکہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک رخ کرنے کے بجائے اپنے ملک میں رہ کر قوم کی خدمت کریں اور ملک و معاشرے کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*