لاہور لیڈر یونیورسٹی کے طالب علم محمد عبدالوہاب کو اعلیٰ ترین میڈل سے نواز دیا گیا

لاہور لیڈر یونیورسٹی کے طالب علم محمد عبدالوہاب کو اعلیٰ ترین میڈل سے نواز دیا گیا

محمد عبدالوہاب کو شعبہ صحافت میں ایم فل کی ڈگری مکمل کرنے پر اعلیٰ ترین میڈل فاؤنڈر/ گولڈ میڈل سے نوازا گیا

لاہور: لاہور لیڈز یونیورسٹی میں چھٹے عظیم الشان کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا. کانووکیشن میں چیئر مین لیڈز یونیورسٹی میاں ظہور احمد وٹو اور وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرندیم بھٹی ایگزیکٹوڈائریکٹر اسد ظہور وٹو، رجسٹرار ڈاکٹر سعید احمد وٹو سمیت طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی.کانووکیشن کی پروقار تقریب میں1100سے زائد طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں.

کانووکیشن کی تقریب میں اس وقت چار چاند لگ گئے جب شعبہ ماس کمیونیکشن سے ایم فل کی ڈگری مکمل کرنے والے طالب علم محمد عبدالوہاب کے لیے یونیورسٹی کے اعلیٰ ترین ایوارڈ فاؤنڈر میڈل کا اعلان کیا گیا. تقریب میں شریک تمام طلبہ و طالبات نے محمد عبدالوہاب کو اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوکر تالیاں بجاکر داد کی.

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طالب علم محمد عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے آج اعلیٰ ترین ایوارڈ گولڈ میڈل کم فاؤنڈر میڈل سے نوازا گیا. انکا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت سے آج یہ دن دیکھنا نصیب ہوا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور لیڈز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم بھٹی کا کہنا تھا کہ لاہور لیڈز یونیورسٹی کا کینیڈا اور ملائیشیا کی یونیورسٹیوں سے تعلیمی الحاق ہو گیا ہے. تمام طلباءو طالبات بیرون ملک تعلیم کیلئے لیڈز یونیورسٹی سے معلومات لے سکتے ہیں. اپنے خطاب چئیرمین ظہور وٹو نے ڈگری حاصل کرنے والے تمام طلبہ طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور لیڈز یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کے روشن مستقبل کیلئے دعاگو ہیں.

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*