50واں یوم شہادت ، نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو پوری قوم کا سلام

50واں یوم شہادت ، نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو پوری قوم کا سلام

اسلام آباد (رانا علی زوہیب) نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو 50ویں یوم شہادت پر پوری قوم نے سلام پیش کیا ، سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ راشد منہاس شہید نےعزم وہمت،وفاشعاری کی روشن تاریخ رقم کی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے نوجوان پائلٹ آفیسر راشدمنہاس شہید کا 50واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے ، اس موقع پر وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم راشدمنہاس شہیدکوخراج عقیدت پیش کرتی ہے، راشدمنہاس شہیدنےجواں عمری میں ہی وطن عزیزپرجان نچھاور کی اور عزم وہمت، وفا شعاری کی روشن تاریخ رقم کی، قوم ملک کی خاطرجان کانذرانہ پیش کرنےوالےشہداکوہمیشہ یادرکھےگی۔

یہ بھی پڑھیںنیول چیف امجد خان نیازی اردن کے سرکاری دورے پرعمان پہنچ گئے

وزیرداخلہ شیخ رشید نے راشدمنہاس شہیدکےیوم شہادت پر پیغام میں کہا شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، راشدمنہاس نےکم عمری میں جان دیکربہادری کی لازوال داستان بنا ڈالی، نوجوان پائلٹ آفیسر کوپوری قوم کاسلام، اپنےتمام شہیدوں پرفخرہےجن کی لازوال قربانیوں سےپاکستان قائم ہے۔

ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے پیغام میں کہا کہ راشد منہاس جیسےبہادرشہداکی قربانیاں ملک کی سلامتی کویقینی بنائے ہوئے ہیں، ایسے بہادر سپوت ہی قوموں کی تقدیر بدلتےہیں، اللہ پاک انکےدرجات بلند فرمائے۔

راشدمنہاس شہیدکے50ویں یوم شہادت پروزیراعلیٰ محمودخان نے پیغام میں کہا کہ راشدمنہاس شہیدکی شجاعت اوربہادری پرپوری قوم کوفخرہے، انھوں نے ملک کی خاطر جان کی قربانی دینے کو ترجیح دی۔

خیال رہے راشدمنہاس شہیدنشان حیدرکا50واں یوم شہادت عقیدت و احترام سےمنایاجارہاہے ، راشدمنہاس نےاپنےانسٹرکٹرکی جہاز ہائی جیک کرنےکی کوشش ناکام بنادی تھی‌۔

نشان حیدرراشدمنہاس شہید17فروری1951کوکراچی میں پیداہوئے، انھوں نے 14مارچ1971کوپاک فضائیہ کے51ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا ، 20 اگست 1971کے روز کراچی کی فضاوٴں میں وہ ناقابل فراموش داستان شجاعت لکھی گئی۔

انسٹرکٹرپائلٹ مطیع الرحمان نے طیارےکو ہائی جیک کرنےکےبعدبھارت لےجانےکی کوشش کی ، راشدمنہاس شہیدنےطیارےکوملکی سرحدعبورکرنےسے پہلےزمین سےٹکرادیا ، راشد منہاس کی وطن سے لازوال محبت،بہادری پرحکومت پاکستان نےنشان حیدرکااعزازعطا کیا۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*