امجد خان نیازی

نیول چیف امجد خان نیازی اردن کے سرکاری دورے پرعمان پہنچ گئے

کراچی : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اردن کے سرکاری دورے پرعمان پہنچ گئے جہاں انہوں نے اعلیٰ فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، ڈائریکٹر فضائی آپریشنز اور کمانڈر اردن بحریہ سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیول چیف نے علاقائی وسمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

میزبان حکام نے خطے میں بحری امن واستحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا،نیول چیف نے اردن کی اسپیشل فورسز کی جانب سے انسداد دہشت گردی مشق کا بھی مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا اردن کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*