پیپلزپارٹی کی ن لیگ کو پنجاب میں اپنا وزیراعلیٰ لانے پر حمایت کی پیشکش

پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے ، مسلم لیگ ن اپنے وزیراعلی ٰکا اعلان کرے تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی ، اس مقصد کے لیے حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں ، پی ٹی آئی کے اپنے 30 ممبران بھی سوال کرتے ہیں کہ تبدیلی کیوں نہیں لاتے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ان ہاوَس تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ، صوبے میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے رابطہ کر کے بات کریں گے۔

علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے اختلافات کے بعد پیپلز پارٹی نے نئی سیاسی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ، میڈیا ذرائع کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے روابط بڑھائے گی ، اس سلسلے مین پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے درمیان جلد رابطہ متعوقع ہے ، جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جگہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شامل کرنے کی تجویز دیے جانے کا بھی امکان ہے۔میڈیا ذرائع کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں کا خیال ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی کے طرز سیاست کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، اس لیے پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب مسلم لیگ ن میں ٹھنڈہ مزاج رکھنے والے رہنماؤں سے روابط بڑھائے جائیں گے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*