دورہ جنوبی افریقا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں سات اضافی کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ان کھلاڑیوں میں عماد بٹ، خوشدل شاہ، محمد عمران، فیصل اکرم، نسیم شاہ، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔
یہ کرکٹرز انیس مارچ سے شروع ہونے والے کیمپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔
ان سات کھلاڑیوں میں شامل دو کرکٹرز شاہنواز دھانی اور زاہد محمود دورہ زمبابوے کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں.
دوسری جانب، قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے اعظم خان اور صہیب مقصود کو بھی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور طلب کرلیا ہے، جہاں یہ دونوں کرکٹرز این ایچ پی سی کے کوچز کی زیرنگرانی فزیکل ٹریننگ کریں گے۔