میں آج تک خوش ہوں کہ میری ملاقات تم سے ہوئی ، عاطف اسلم

کراچی:  معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے سارہ بھروانا کے ساتھ شادی کواپنی خوش قسمتی قرار دیدیا۔

عاطف اسلم اور سارہ بھروانا آج اپنی شادی کی آٹھویں سالگرہ منارہے ہیں۔ شادی کے 8 برس بعد بھی عاطف اسلم اپنی بیوی کے بے حد دیوانے ہیں اور سارہ کے ساتھ شادی کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔

عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر سارہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں دونوں سرسبز گھاس پر بیٹھے انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں عاطف اسلم نے اپنی بیوی کو اپنی ملکہ قرار دیتے ہوئے لکھا ’’ میں آج تک خوش ہوں کہ میری ملاقات تم سے ہوئی، نہیں تو پتہ نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی۔ ماشااللہ میں جن لوگوں کو جانتا ہوں ان میں تم سب سے مضبوط شخصیت ہو اور میں تمہارا شکریہ ادا نہیں کرسکتا کہ تم نے مجھے اتنے خوبصورت بچے دئیے۔ ہم تم سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔‘‘

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*