میں پیسے اورشہرت کے لیے کام نہیں کرتی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ میں ایک ان چاہی بچی تھی لیکن آج بہترین ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرتی ہوں۔

اداکارہ کنگنا رناوت اپنے بے باک اندازسمیت مختلف معاملات پراپنی رائے دینے اور پھر تنقید کا نشانہ بننے کی عادی ہیں، انہیں اداکاری کے ساتھ ساتھ خبروں میں رہنے کا فن بہت اچھے سے آتا ہے۔ اب اداکارہ نے ایک فلم ہدایتکارکی ایک ٹوئٹ کوشیئر کیا جس میں اداکارہ کی تعریف کی گئی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ایک ان چاہی اولاد تھی لیکن آج میں بہترین ہدایتکاروں، بہترین آرٹسٹ بہترین ٹیکنیشیئنزکے ساتھ کام کرتی ہوں۔ مجھے اپنے کام سے محبت ہے، میں پیسے اورشہرت کے لیے کام نہیں کرتی۔

اداکارہ نے کہا کہ جب دنیا مجھے دیکھ کہ کہتی ہے کہ تم ہی یہ کرسکتی ہو، تو مجھے لگتا ہے کہ میں ایک ان چاہی اولاد ضرورتھی پر میری ضرورت تھی بلکہ بہت ضرورت تھی۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*