لاہور: سیاسی کشیدگی میں کمی کے باوجود پاک بھارت باہمی مقابلوں پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکے گی۔
بی سی سی آئی آفیشل کا کہنا ہے کہ رواں برس کسی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت میں سیاسی کشیدگی کم ہونے پر یہ اندازے لگائے جانے لگے تھے کہ دونوں پڑوسی ملکوں میں باہمی مقابلوں کی بحالی کا عمل بھی فاسٹ ٹریک پر آگیا ہے۔
ذرائع سے رواں برس پاک بھارت سیریز کے حوالے سے کسی پیش رفت کی تصدیق نہیں ہوسکی،دونوں طرف کے بورڈز کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔