Abstract background textured grey and white square pattern halftone perspective modern bright art. Creative graphic template. Business style. Vector illustratio

یوم پاکستان کے موقع پر صدر لبرلینڈ وٹ جڈلیکا کی پاکستانی قوم کو مبارکباد

آج ملک بھر میں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اور اس موقع پر لبرلینڈ کے صدر وٹ جڈلیکا نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں صدر لبرلینڈ وٹ جڈلیکا نے پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستانی قوم بہادری کی علامت ہے ۔ آزادی کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے“۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں قونصل جنرل پاکستان فیصل بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے پر فخر کرتا ہوں ۔ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے۔ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ایک عہد کی بنیاد رکھی گئی جسے آگے چل کر عملی جامہ پہنایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی صرف اقبال اور قائد اعظم کے فرمان کے مطابق ممکن ہے۔ ترقی کی راہ میں لبرلینڈ پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*