لاہور ( کامران خان) قونصل جنرل لبرلینڈ پاکستان فیصل بٹ نے سانحہ اے پی ایس کے شہید بچوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید بچوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ انکا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی حکومت اور فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔پاک فوج کی قربانیوں کو پوری دنیا سراہتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی جسکی مثال افغان امریکہ معاہدوں سے ملتی ہے ۔ پاکستان اور لبرلینڈ کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے جارہے ہیں اور لبرلینڈ ہر محاظ پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔