قونصل جنرل لبرلینڈ پاکستان فیصل بٹ نے نئے سال کی آمد پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی۔ انکا کہنا تھا کہ سال 2020 میں کرونا جیسی مہلک وباء کو کنٹرول کرنے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور انکی پوری ٹیم تعریف کے قابل ہے۔ نیا سال پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔ عمران خان کی قیادت میں ملک معاشی طور پر آگے بڑھ رہا ہے ۔
پاکستان اور لبرلینڈ کے سفارتی تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سفارتی محاظ پر کامتیزی سے جاری ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ رواں سال پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہوجائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ لبرلینڈ ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ کرونا کی دوسری لہر میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔