کورونا وباء کے خدشات: ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی پولیس فورس کو ہدایات جاری

لاہور (راز ٹی وی) ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود شہریوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔دن رات شہریوں کی خدمت میں مصروف پولیس فورس کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کورونا وباء کے خدشات کے پیش نظر پولیس کے تمام آپریشنل یونٹس کے افسران وجوانوں کو حفاظتی ماسک لازمی استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر،سکیورٹی،پبلک ڈیلنگ ڈیوٹی میں مصروف جوان کورونا وباء کے پیش نظر حکومتی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ماسک، ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ساجد کیانی نے کہا کہ پولیس دفاتر، پولیس لائنز،تھانوں،پولیس خدمت مراکز میں آنے والے شہری اور سائلین بھی ماسک کی پابندی یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ناکوں،چیکنگ پوائنٹس اور پبلک مقامات پر تعینات پولیس افسران اور جوان بھی ماسک کی پابندی پر عمل کریں۔شہری کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*