اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے پست سے متوسط سطح تک آمدنی کے گروپوں میں کم لاگت اور سستے مکان کی ملکیت کو فروغ دینے کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں ہاؤسنگ فنانس کی مارک اپ سبسڈی اسکیم پر بڑے پیمانے پر نظرِ ثانی کی ہے تاکہ ہاؤسنگ مارکیٹ کی موجودہ حرکیات کے ساتھ مطابقت لائی جائے۔