سنٹرل پارک ہائوسنگ سوسائٹی لاہور میں غنڈہ گردی عروج پر، سیکیورٹی بے بس ، رہائشی پریشان

لاہور: تھانہ کاہنہ کی حدود سنٹرل پارک ہائوسنگ سوسائٹی میں دن دیہاڑے مسلح افراد کا دھاوا ، شہری امتیاز سندھو کے گھر پر فائرنگ، دروازے، کھڑکیاں توڑ دیں۔ ملزمان حمزہ ولد طاہر خان، واجد ولد شریف وغیرہ نے 20 سے زائد مسلح افراد کے ہمراہ سنٹرل پارک میں مقیم شہری امتیاز سندھو کے گھر پر دھاوا بول کر سیدھی فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے دوران شہری امتیاز سندھو کے گھر کے دروازے ، کھڑکیاں اور دیواروں میں تباہ کردیا گیا۔ شہری امتیاز سندھو کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کی سیکیورٹی کی موجودگی میں پچیس سے زائد اسلحہ سے لیس آدمیوں نے میرے گھر پر حملہ کرکے تمام دروازے توڑ کر بچوں پر گولیوں کی بوچھاڑ اور سارے گھر کو چھلنی کر دیا۔

شہری امتیاز سندھو کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی کی تھوڑی سی مداخلت پر میرے گھر کا تقدس بچ سکتا تھا لیکن بدقسمتی سے نہ کسی نے آنے سے روکا نہ جانے سے۔ اگر جاتے وقت سوسائٹی دروازے بند کردیتی تو تمام حملہ آور پکڑے جا سکتے تھے لیکن سیکیورٹی اہلکار کہتے ہیں کہ ہم مجبور تھے ہمیں انتظامیہ نے اس طرح کی مدد سے منع کیا ہے۔

شہری امتیاز سندھو کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع 15 پر متعلقہ پولیس کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

امتیاز سندھو کا کہنا تھا کہ عام طور پر ہائوسنگ سوسائٹیز کی سیکورٹی اپنی ذاتی ہوتی ہے جسکے ماہانہ چایجز بھی وہاں کے رہائشیوں سے وصول کیے جاتے ہیں لیکن اسکے باوجود مسلح افراد کا سنٹرل پارک میں گھس کر ایک گھر پر دھاوا بولنا اور پھر سیکیورٹی کا ایکشن میں نہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر یہی حال رہا تو چند ہی سالوں میں سنٹرل پارک سے لوگ اپنے گھر بیچ کر کہیں اور شفٹ ہوجائیں گے جو کہ سوسائٹی کی ساکھ کے لیے بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*