پنجاب آرٹس کونسل میں جعلی بھرتیوں کا جمعہ بازار

پنجاب آرٹس کونسل میں جعلی بھرتیوں کا جمعہ بازار

لاہور : پنجاب آرٹس کونسل میں جعلی بھرتیوں کا جمعہ بازار لگ گیا . کلرک "ڈاکٹر بلال حیدر” ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل نے اقرباء پروری میں کم عمرغیر قانونی بھرتیاں کیں. سید کرم حسین نامی ملازم ملتان آرٹس کونسل میں 18سال سے کم عمر میں بھرتی کرنے پر تنخواہ اسکے باپ کے اکاؤنٹ میں جاری کی.

زرائع کے مطابق بلال حیدر کی چوری پکڑی گئی تو تعلقات کا استعمال کرکے سب اچھا کی رپورٹ چلوائی اور کرم حسین کو مزید توسیع نہ دی۔ سید بلال حیدر نے ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ فنانس کو جعلی انکوائری کر کے معاملہ پر مٹی ڈلوائی. پنجاب بزنس رولز 2011 کی دھجیاں بکھیر دیں. محکمہ خزانہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی بجاۓ سرکاری خزانے کے بے دریغ استعمال پر خاموش اختیار کیے ہوئے ہے.

بلال حیدر کے رشتے داروں اور ذاتی ملازمین کی چاندی ہو گئی۔ شہزاد، کرم، علی، قمر، طاھر، حسنین، شازب، عدنان کو ملتان،لاہور ،گوجرانوالا، ذاتی گھر ہر جگہ غیر قانونی تعیناتیاں کیں‌. سید بلال حیدر نے اپنے والد کے کہنے پر مانسہرہ کے رہائشی شہباز کو بھی نوکری پر رکھ لیا. اعجاز حسین شاہ نامی شخص نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت سید کرم حسین نائب قاصد کی معلومات کے لیے درخواست دی مگر اس کو معلومات نہیں دی گئی۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار شوکت علی مرحوم کے بیٹے علی عمران شوکت کو 21 فروری 2024 کو اپنی تنخواہ کے بقایاجات مانگنے کی وجہ سے اپنے کمرے میں بلا کر نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیے.

کلرک بلال حیدر کا کہنا ہے کہ "میں کسی بھی شوکت علی گلوکار کو نہیں جانتا اور کلچرل گیا بھاڑ میں”

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*