NA-53 & 54 چوہدری نثار کی انتخابی مہم کامیابی کی راہ پر

NA-53 & 54 اور PP-10 میں‌چوہدری نثار کی انتخابی مہم میں‌تیزی

راولپنڈی (سید شاہد عباس) حلقہ این ائے 53 اور 54، عوام کی اکثریت نے چوہدری نثار علی خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ ہم بااُصول سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام کا واضح پیغام۔ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا۔ جائزوں کے مطابق چوہدری نثار علی خان اس واضح اپنے مخالفین سے واضح برتری پر ہیں۔
چوہدری نثار علی خان کے فرزند جناب چوہدری تیمور علی خان گذشتہ روز حلقہ این ائے 53، 54 اور پی پی 10 میں بہت زیادہ فعال نظر آئے۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں نا صرف کارنر میٹنگز کیں بلکہ 21 جنوری کے چکری میں چوہدری نثار علی خان کے جلسے نے سونے پہ سہاگے کا کام کیا۔ چوہدری تیمور علی خان نے این ائے 53 میں چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ کی دعوت پر سانگ میں کارنر میٹنگ کی جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس حلقے کی اہم سیاسی شخصیت سید واصف حسین شاہ بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔ سید واصف حسین شاہ کی چوہدری نثار سے نا صرف طویل رفاقت ہے بلکہ اڈیالہ روڈ کی سادات برادری کی اہم شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ اور حلقہ کی سادات برادری شاہ پور سیداں، دھاماں سیداں اور اڈیالہ میں ان کو خاص اہمیت
حاصل ہے۔ واصف شاہ خاندان میں ممبر ضلع کونسل وہ خود رہ چکے جب کہ ان کے برادر سابق ناظم رہ چکے ہیں۔

سانگ سے گلی گاؤں، اور گلی سے نکڑالی اور پھر نکڑالی سے اڈیالہ میں کامیاب کارنر میٹنگز نے سیاسی ماحول گرما دیا ہے۔ اڈیالہ میں سادات برادری اڈیالہ نے سید واصف حسین شاہ اور سید اجمل حسین شاہ کی سرپرستی میں چوہدری تیمور کی میزبانی کرتے ہوئے چوہدری نثار کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہر کوشش کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سید وسیم کاظمی ایڈووکیٹ اور سید محمود کاظمی نے چوہدری تیمور کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد گلشن شمال، ڈھوک بابا اور گلشن ابو تراب میں ہونے والی میٹنگز میں بھی اہم افراد نے چوہدری نثار کی حمایت کا اعلان کیا۔
چوہدری نثار کے مخالفین اس لیے بھی پریشان ہیں کہ اس وقت تک واحد راہنما چوہدری نثار ہیں جو عوام میں نا صرف مکمل فعال ہیں بلکہ پوری طاقت سے سیاسی جلسے کر رہے ہیں۔ واہ کے بعد چکری کا جلسہ اس بات کا ثبوت ہے۔ 28 جنوری کو اڈیالہ روڈ کا جلسہ بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

تعارف: سید شاہد عباس کاظمی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*