NA-54 صورتحال ڈرامائی انداز سے چوہدری نثار کے حق میں

سادات برادری اڈیالہ اور شاہ پور سیداں نے چوہدری نثار کی حمایت کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، ہر حلقے میں جوڑ توڑ بھی زوروں پر ہے۔ ایسی صورتحال میں ن لیگ کے سابق بانی رکن اور سینئر ترین سیاستدان چوہدری نثار علی خان کے حلقے NA-54میں صورتحال ڈرامائی شکل اختیار کر چکی ہے۔ کچھ عرصہ قبل کے مخالفین کے دعوؤں کے برعکس چوہدری نثار علی خان NA-53-54 اور PP-10 میں جیت کی پوزیشن میں آ گئے۔ ن لیگ، تحریک انصاف کے حامی گومگو کا شکار۔


رالپنڈی کے حلقہ NA-54 میں سادات برادری کو اس وقت خاص اہمیت حاصل ہے چاہے وہ سادات برادری دھاماں سیداں ہو، شاہ پور سیداں ہو یا پھر سادات برادری اڈیالہ۔ اور صورتحال اس وقت ڈرامائی رخ اختیار کر گئی جب سادات برادری اڈیالہ اور شاہ پور سیداں نے سید واصف حسین شاہ اور سید اجمل حسین شاہ کی سربراہی میں چوہدری نثار علی خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد اڈیالہ میں سید محمود کاظمی کے ڈیرے پر ہوئے جہاں سادات اڈیالہ نے چوہدری نثار علی کی مکمل حمایت کا نا صرف اعلان کر دیا بلکہ انتخای مہم بھی شروع کر دی۔ شنید یہی ہے کہ چوہدری نثار علی خان یا ان کے صاحبزادے جلد اڈیالہ کا دورہ بھی کریں گے۔ اس موقع پر سید واصف حسین شاہ نے کہا کہ یہ سادات برادری کے لیے اہم موقع ہے کہ وہ بااُصول سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ سادات برادری نے اس موقع پر سید واصف حسین شاہ اور سید اجمل حسین شاہ پہ بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ جن کی سربراہی میں یہ اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کے دوران ہی چوہدری نثار علی خان نے بذریعہ فون سید واصف حسین کی کوششوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہین چھوڑیں گے۔
علاقے میں صورتحال اس لیے بھی چوہدری نثار علی خان کے حق میں ہے کہ غلام سرور خان عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں کہ وہ تحریک انصاف کے سابق ممبر قومی اسمبلی و وزیر رہے اور اب آئی پی پی کے امیدوار ہیں جب کہ ن لیگ سے اتحاد کی وجہ سے بھی ان کے قریبی لوگ ناراض ہیں۔ اور تیسرے امیدوار تیمور مسعود کا حلقے میں اثرو رسوخ انتہائی کم ہے۔ یہ تمام عوامل مل کر چوہدری نثار علی خان کی مقبولیت بڑھا رہے ہیں۔

تعارف: سید شاہد عباس کاظمی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*