پاکستان کی ایران کے اندر دہشت گرد کیمپس پر کاروائی

راز ٹی وی (سید شاہد کاظمی) میڈیا اطلاعات مطابق پاکستان نے جمعرات کی صبح 6 بجے کے قریب ایران کے سرحدی علاقوں میں بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی) کے ٹھکانوں پہ بمباری کی ہے۔ اور اس میں دہشت گرد تنظیم کو بھاری نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ابھی اس خبر پہ ایران کے سرکاری ذرائع کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں ایا لیکن ایک مستند غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کی مطابق پاکستان نے جمعرات کی صبح یہ کاروائی کی ہے اور اس کاروائی میں دہشت گرد تنظیم کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے پاکستنا کے سرحدی گاؤں سبز کوہ پہ جیش العدل نامی تنظیم پہ کاروائی کا دعویٰ کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت کے خلاف پاکستان کے اندرونی علاقے میں میزائیل داغے تھے۔ پاکستان کی کی جانب سے کی جانے والی یہ کاروائی اس کا ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔ شنید یہی ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایسی مزید کاروائیاں بھی کی جا سکتی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کاروائی کی خبر پاکستانی صحافی کامران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی دی۔ جن کے مطابق یہ کاروائی ایرانی علاقوں سراوان، شمائیسر، اور ہنیگ میں کی گئی ہے۔

تعارف: سید شاہد عباس کاظمی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*