تھانہ فیروزوالا کی حدود میں 3 لاکھ کی ڈکیتی، ڈاکو صحافی رانا علی زوہیب سے موبائل، نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار

تھانہ فیروزوالا کی حدود میں 3 لاکھ کی ڈکیتی، ڈاکو صحافی رانا علی زوہیب سے موبائل، نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار

تھانہ فیروزوالا کی حدود میں 3 لاکھ مالیت کی ڈکیتی ، ڈاکو صحافی رانا علی زوہیب سے موبائل، نقدی، پرس اور موٹر سائیکل چھین کر فرار

تھانہ فیروزوالا پولیس کی ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ ، دن ہو یا رات شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری

فیروزوالا : تھانہ فیروزوالا کی حدود نذیر کالونی گلی نمبر 2، ونڈالہ دیال شاہ میں ڈکیتی کی واردات۔ ڈاکو گن پوائینٹ پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ و صحافی رانا علی زوہیب سے نقدی مبلغ 24000 ہزار، پرس جس میں قومی شناختی کارڈ ، بنک کا اے ٹی ایم کارڈ اور کچھ ضروری کاغذات تھے کے ساتھ ہنڈا 125 موٹر سائیکل (LEP-15B-972) چھین کر فرار ہوگئے جبکہ اپنی موٹرسائیکل LEK-2408 جائے وقوعہ پر چھوڑ گئے۔ پولیس نے موٹرسائیکل قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ تھانہ فیروزوالا اور ونڈالہ دیال شاہ چوکی کی پولیس اپنے علاقے میں امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ دن ہو یا رات ، گلی ہو یا دکان کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ تھانہ فیروزوالا کے ایس ایچ او کو فی الفور معطل کیا جائے اور ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*