19 ذوالحج رخصتی حضرت بی بی فاطمہ مبارک : سید ضیغم عباس

19 ذوالحج رخصتی حضرت بی بی فاطمہ مبارک : سید ضیغم عباس

تحریر : سید ضیغم عباس

جن کا نکاح عرش پہ خالق نے پڑھایا؛ اُس بی بی کو کہتے ہیں فقط فاطمہ زہرہ. وہ معظمہ کہ جو خالق کی طرف سے نبی پاک کے لیے تحفہ تھیں کوثر کی صورت میں اور روایات میں ہے کہ جب بھی بی بی پاک تشریف لاتی تھیں تو نبی پاک اپنی جگہ سے کھڑے ہو جاتے اور بیٹی کو اپنی جگہ پر بٹھاتے اور یہ عمل نبی پاک بحکم خدا بجا لاتے تھے

جس بی بی کا نکاح عرش پہ خالق خود پڑھے وہ ہے بتول ، دل ہے کہ اس مخدومہ قونین ، شہزادی دارین، مادرِ حسنین جناب فاطمہ صدیقہ طاہرہ کی رخصتی کا منظر بیان کروں جو کہ میرے والد محترم پیر سید ناظم حسین شاہ صاحب نے مجھے ایک دفعہ بتایا ، میں نے اشعار میں اس منظر کو یوں بیان کیا ہے کہ
نبی کی پیاری دختر کی ہے شادی
در رسول پہ عجب سماں ہے
خوشی چہرے پر ان کے اک عیاں ہے
علی سہرہ سجائے جوں ہی آئے
نبی نے گانہ باندھا، ہار ڈالے
مسرت سے رخ علی ہے روشن
اور ان کی زوجہ کا دل شادماں ہے
ہے بخشش کے لیے ضیغم کی کافی
کہ ان کے ذکر میں گو یا زباں ہے

اس پاک معظمہ کے بارے میں مزید کہتا چلوں کہ

جن کے بابا نبی اور شوہر ولی
آج وہ فاطمہ میرا عنوان ہیں
جن کی خاطر جگہ سے انھیں خود نبی
بیٹے حسنین سے اور خادم فضہ
در حقیقت نبی کی یہی جان ہیں
غور سے میں نے قرآن پڑھا تو دکھا
بخدا سیدہ دین کی شان ہیں جن کے ہاہا نبی اور شوہر علی ہیں
آج ضیغم کا وہ پاک عنوان ہیں

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*