لاہور:رواں سال پاکستانی نوجوان فہد شہباز کو یوتھ جنرل اسمبلی کے ذریعے نوجوانوں میں شعور اور قائدانہ صلاحیتوں اجاگر پر ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ڈیانا ایوارڈ وہ واحد خیراتی ادارہ ہے جو ویلز کی شہزادی ڈیانا کی یاد میں قائم کیا۔ اس ادارے کو برطانوی حکومت نے سنہ 1999 میں اس مقصد سے قائم کیا تھا کہ شہزادی ڈیانا کو خراج عقیدت پیش کیا جاسکے اور ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ڈیانا ایوارڈ شہزادی ڈیانا کے دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی زیر نگرانی کام کرتا ہے۔
فہد شہباز یوتھ جنرل اسمبلی کے صدر اور آئینی وکیل کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ یوتھ جنرل اسمبلی گزشتہ آٹھ سالوں سے نوجوانوں کی تربیت اور سیاسی شمولیت کے ساتھ ساتھ ٹرانس جینڈر رائٹس ایکٹ 2018
اور نیشنل یوتھ کمیشن کے قیام کے لیے سرگرم عمل رہی۔ علاوہ ازیں فہد شہباز فاؤنڈیشن پولیس اصلاحات اور ماحولیاتی تحفظ پر عملی اقدامات اٹھا چکی ہے۔ انہی خدمات کے اطراف میں فہد شہباز کو برطانیہ نے پرنسس ڈیانا کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈیانا ایوارڈ سے نوازا۔