ڈی آئی جی محبوب للہ کے سو بچے ہو گئے پانچویں گھر کا افتتاح: سو بے سہارہ بچوں کا باپ

لاہور(سدرہ للہ سے) المراء فاؤنڈیشن نے بے گھر یتیموں کے لیے اپنے 5ویں گھر کا آغاز کیا جہاں یتیموں کے لیے بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔معروف گلوکار ابرار الحق مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں اس نیک مقصد کا حصہ بن کر خود کو خوش قسمت محسوس کر رہا ہوں اور میری ہر ممکن مدد اس مقصد کے ساتھ ہے۔چیئرپرسن المراء فاؤنڈیشن صوفیہ وڑائچ نے کہا کہ ایک ایسے مشن پر منتخب کیا گیا جو رسول اللہ ﷺ کے بہت قریب تھا ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

ڈی آئی جی پنجاب پولیس محبوب للہ نے اپنے اختتامی کلمات میں المراء فاؤنڈیشن کے تمام معزز مہمانوں اور معاونین کا شکریہ ادا کیا۔

المارہ فاؤنڈیشن مرحوم میجر (ر) رشید وڑائچ کے وژن پر مبنی ہے جو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے انسان دوست مشن کے لیے جانے جاتے تھے ان کی بیٹی صوفیہ وڑائچ اور داماد ڈی آئی جی محبوب للہ ضرورت مندوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں لوگوں کو راشن فراہم کر کے اپنا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اپنے کلیدی منصوبے کے تحت انہیں روزانہ کھانا کھلایا جاتا ہے، وہ یتیموں کو معیاری زندگی دے کر ان کی پرورش کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔

عنقریب المرا فاونڈیشن ایک ایسی عمارت تعمیر کرنے جا رہا ہے جہاں 200 سے زائد بچوں کو رکھنے کا انتظام کیا جائے گا، اس عماربچوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لائبریری، آئی-ٹی سنٹر، سپورٹس کمپلیکس اور ڈسپنسری کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے ایک خدا ترس انسان نے 4 ایکڑ رقبہ فاونڈیشن کو عطیہ کیا ہے جس پر تعمیر کا کام جاری ہے۔

*ا* ایک بھوکے کو کھانا کھلائیں

*ل* لوری سنائیں ایک یتیم کو

*م* ملک پاکستان میں علم پھیلائیں

معززین سینئر صحافی آصف عفان، اعزازی قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ، میاں عابد، معروف سائبر قوانین کے ماہر زین علی قریشی، سماجی کارکن شہزاد روشن گیلانی، یونائیٹڈ جرنلسٹس فورم پاکستان کا وفد جس میں رضا محمد، اظہر تھراج، اظہر تھری اور بلال شامل تھے

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*