مائے امپیکٹ میٹر کے زیر اہتمام غربت کے خاتمے اور سماجی اثر کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر مکالمہ

لاہور(پ۔ر)مائے امپیکٹ میٹر کے زیر اہتمام سوشل امپیکٹ کے موضوع پرمکالماتی نشست کا انعقاد ایکسپو سینٹر میں ہونے والے دو روزہ سکلز گالہ میں منعقد ہوا جس کا مقصد ہمارے انفراادی و سماجی کردار سے ملک کا کتنا گہرا تعلق ہے اور کس طرح میڈیا اس میں کردار ادا کر سکتا ہے۔نشست میں شاہد نذیر چوہدری، اشرف شریف،ڈاکٹر راو شاہد، میاں عمران ریاض اور عابد نصیر نے اظہارِ خیال کیا مقررین کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں مخیر حضرات دل کھول کر پیسہ دیتے ہیں سماجی تنظیمات بھی کافی ہیں اور بیشتر ملک کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں لیکن پھر بھی شفاف چیریٹی ایک اہم ترین معاملہ ہے حق دار تک پہنچنا ہی اہم ترین معاملہ ہے۔نشست کی نظامت سی ای او مائے امپیکٹ میٹر کنو ل چیمہ اور معروف تربیت کار عمیر جلیانوالہ نے کی سینئر صحافی شاہد نذیر چوہدری کا کہنا تھا میڈیا یقینی طورپر لوگوں کو آگاہی دے کرایک بڑا کردار ادا کر سکتا ہے میں کیونکہ دو اہم ترین ڈیجیٹل میڈیا اداروں میں اہم پوزیشن پر رہا ہوں میں بڑے وثوق سے یہ کہہ سکتا ہوں کہ فرق پڑتا ہے ڈاکٹر راو شاہد کا کہنا تھاہم نے ایک غریب خاندان کا پروگرام کیا بعدازاں کسی نے اُس خاندان کی کفالت کی آج وہ خاندان خود کفیل ہے۔میاں عمران ارشد کا کہنا تھا لینے والوں کی بھی ذہن سازی ضروری ہے تاکہ اُنکو پتا ہو کہ لینے کو ہی اپنا شعا ر نہیں بنا لینا۔اشرف شریف کا کہنا تھا پاکستان کے سماجی ادارے اپنا کردار بہت اچھے سے ادا کر رہے ہیں اگر خدمت میں شفافیت آ جائے تو مزید بہتری آ سکتی ہے۔نشست کے اختتام میں سی ای او مائے امپیکٹ میٹر کنول چیمہ او ر منتظم سکلز گالہ عائشہ زمان نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈز دیں۔۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*