گورنر پنجاب بلیغ الرحمنٰ اور وائس چانسلر جامعہ پنجاب خالد محمود کی ملاقات ریسرچ کلچر کو فروغ دینے پر اتفاق

لاہور(ایس ایس آر جی)گورنر پنجاب بلیغ الرحمنٰ اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی خالد محمود کی ملاقات گورنر ہاوس میں ہوئی جس میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا گورنر پنجاب بلیغ الرحمنٰ طلبا کی کردار سازی اور جامعات کو بہتر کرنے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا اُن کا کہنا تھا کہ طلباکی کردار سازی کے لئے جامعات اور اساتذہ اپنا کردار ادا کریں اور جامعات کو قوائد و ضوابط کے مطابق چلایا جائے .

وائس چانسلر جامعہ پنجاب خالد محمود نے جامعات کی ترقی ، عالمی رینکنگ میں بہتری اور ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے اظہارِ خیال کیاملاقات میں سینئر صحافی ڈاکٹر وقارچوہدری بھی موجود تھے ۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*