ڈیجیٹل شفاف چیریٹی کے فروغ کے لیے ایم آئی ایم اور پنجاب آئی ٹی بورڈ نے اشتراک کر لیا

لاہور (پ۔ر)ڈیجیٹل چیریٹی کی ایپ مائے امپیکٹ میٹر اور پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ہاتھ ملا لیے جس کے تحت ڈیجیٹل چیریٹی کی آگاہی کے لیے مل کر کام کیا جائے گا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ایم آئی ایم کو بھی اپنی ایپس کے ساتھ لوگوں تک پہنچائے گا تاکہ لوگ اس پر رجسٹر ہو سکیں اور مخیر حضرات براہ راست انکی معاونت کر پائیں۔مفاہمتی یاداشت پر سی ای او ایم آئی ایم کنول چیمہ اور چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے دستخط کئے کنول چیمہ کا کہنا تھا سرکاری اداروں کا اشتراک ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے پی آئی ٹی بی ساتھ اشتراک سے ہماری تحریک پاکستان میں غربت ختم کریں کو مضبوطی ملے گی اور پیغام عام ہو گا انکا مزید کہنا تھا سینکڑوں کمپنیاں ہمارے اس مشن میں ہمارے ساتھ ہیں اور اعتماد کر رہی ہیں جس سے ہمارے توانائی اور جذبہ بڑھ رہا ہے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے بھی ایم آئی ایم کو سراہتے ہوئے کہا یہ ایک شاندار پراجیکٹ ہے جو اچھے نتائج لائے گااورانسانیت کی خدمت میں ایک پیش خیمہ ثابت ہو گا۔۔
کنول چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ماہ میں بارہ سے زائد کمپنیوں سے معائدے کرنے جا رہے ہیں ہمیں خوشی ہے پاکستان کے بڑے ادارے ہمارا ساتھ دے رہے ہیں ایسے ہمارا جذبہ بڑھ رہا ہے پہلے مرحلے میں برینڈ سپرکٹرم ، روشن پیکجز ، گیمز ڈسٹرکٹ، میڈیا لاجک جیسے اداروں کے ساتھ مفاہمتی یاداشتیں کی ہیں.

 


پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا ہمارا مشن میں حصہ ایک اہم سنگَ میل ہے جس پر ہم پوری ٹیم بالخصوص چیئرمین فیصل یوسف صاحب کے شکرگزار ہیں.

0Shares

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

0Shares