جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی انتخابات صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر مرکزی صدر منتخب

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی انتخابات صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر مرکزی صدر،ڈاکٹر جاوید اعوان سینئر نائب صدر،پیر سید صفدر شاہ گیلانی متفقہ طور پر بلا مقابلہ سیکریڑی جنرل منتخب ہوئے

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی چپقلیش نے ملک کومعاشی، معاشرتی اور اخلاقی تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے

سی ٹی ڈی دھشت گردی کو روکنے کا ادارہ ہے خود دھشت گردی کا شکار ہورہا ہے صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی انتخابات سید عقیل انجم قادری،محمد ایوب خان ایڈووکیٹ کی زیر نگرانی مرکزی دفتر پارک ویولاہور میں ہوئے جس میں ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرمتفقہ طور پر بلا مقابلہ مرکزی صدر،ڈاکٹر جاوید اعوان سینئر نائب صدر،پیر سید صفدر شاہ گیلانی سیکریڑی جنرل منتخب ہوئے نومنتخب عہدیداران سے الیکشن کمیشن کے چیئرمین سید عقیل انجم قادری نے حلف لیا

اجلاس سے جے یو پی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی چپقلیش نے ملک کومعاشی، معاشرتی اور اخلاقی تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے مہنگائی،بے روزگاری اور امن وامان کی تباہ حال صورتحال کے باعث عوام میں شدید تشویش پا ئی جاتی ہے حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے ملک کی سالمیت کو داؤ پر لگارہے ہیں حکمراں جماعت کے لوگ ایٹمی اثاثے فروخت کرنے کی بات کر کے ملک کی سنگین صورتحال کا اعتراف کررہے ہیں ملک کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے قوم نے پیٹ پر پتھر باندھ کردفاع کو ناقابل تسخیر بنایاہے لیکن بیرونی ایجنٹ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو منہدم کرنے کے درپے ہیں جمعیت علماء پاکستان ایٹمی اثاثوں کیخلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کو برداشت نہیں کرے گی ایٹمی اثاثے کے تحفظ کیلئے بھرپور تحریک چلائے جائے گی ملک کی مقتدر قوتیں حالات کی سنگین صورتحال پر اپنا کردار ادا کریں

انہوں نے کہا کہ طالبان کی کارائیاں پھرسے شروع ہو چکی ہیں دارالحکومت اسلام آباد میں بم دھماکے شروع ہو چکے ہیں سی ٹی ڈی دھشت گردی کو روکنے کا ادارہ ہے خود دھشت گردی کا شکار ہورہا ہے،تھانوں پر قبضے ہورہے تاجروں سے بھتے وصول کئے جارہے ہیں ملک میں امن امان کی صورتحال مسلسل بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے محب وطن جماعتیں ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں تاکہ ملک دشمن استعماری قوتوں کی سازشوں کا قلع قمع ہو سکے اجلاس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں،گولڈ کی اسمنگلنگ کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیاگیا ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے ناعاقبت اندیش حکمرانوں نے ملک کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے

اجلاس سے سینئر نائب صدر ڈاکٹر جاوید اعوانے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان ملک کی مذہبی سیاسی جماعت ہے ہمیں اپنی قوتوں کو جمع کرنا چاہئے اور نظام مصطفےٰ ﷺ کی جدوجہد کو تیز تر کیا جائے گا

سیکریٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام مصطفےٰ ﷺ ہماری منزل ہے اس کے حصول کے لئے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں پاکستان میں لادین سیکولر عناصر کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا جے یو پی قومی اور صوبائی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*